ہنڈی کی ترغیب ٹیکس نظام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے، وزیرخزانہ

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کے ہنڈی کے ذریعے رقم بھیجنے کی ترغیب پر کڑی تنقید کی ہے اور اسے ملک کے ٹیکس نظام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کی بیرون ملک سے ہنڈی یاحوالے کے ذریعے زرمبادلہ بھجوانے کی ترغیب غیر قانونی ہے اور عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ عمران خان کا بیان ملک کے ٹیکس نظام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔