میری جدو جہد 100 فیصد آئینی اور قانونی ہے : طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) شاہراہ دستور پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ آئین صرف اس لیے نہیں ہوتا کہ کتاب میں لکھ کر چھوڑ دیا جائے۔

دستور کی ہرکوئی اپنی خواہش کے مطابق تشریح کرتا ہے۔ ان کہنا تھا کہ ریاست دستور کے ذریعے بولتی ہے۔ کیا عوام کو دولت کی تقسیم، قانون کے یکساں اطلاق اور معلومات تک رسائی مل سکی۔

طاہر القادری نے کہا کہ عوام اپنے معاملات چلانے کے لئے براہ راست ووٹ دے کر اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں۔ آرٹیکل 5 کےتحت عوام نے نمائندوں کو منتخب کیا۔ منتخب نمائندے عوام کی خدمت کے لئے ہوتے ہیں۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ان کی جدوجہد سو فیصد آئینی اور قانونی ہے۔