غیر اخلاقی حرکات ، مائیلی سائرس پر ڈومینیکن رپبلک داخلے پر پابندی

Miley Cyrus

Miley Cyrus

سانٹو ڈومنیکو (جیوڈیسک) گلوکارہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مائلی سائرس نے 13 ستمبر کو ڈومینیکن رپبلک کے دارالحکومت سانٹو ڈومنیکو میں ایک کنسرٹ کرنا تھا۔

لیکن ڈومنیکین کی حکومت نے ان کی کچھ حرکتوں کو غیر اخلاقی قرار دے کر انہیں کنسرٹ کرنے سے روک دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مائلی سائرس کچھ ایسی حرکتیں کرتی ہیں جو ڈومنیکین اخلاق اور روایات کے خلاف ہیں اور ان پر ڈومینیکن قانون کے تحت سزا دی جا سکتی ہے۔

مائلی سائرس کے کنسرٹ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جولائی سے جاری ہے اور ان کی قیمت 27 ڈالر سے لے کر 370 ڈالر تک ہے۔ ماضی میں بھی ڈومینیکن حکومت نے کئی گانوں کو عامیانہ قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی لگائی تھی۔

گزشتہ سال کے ایوارڈ شو میں ان کے غیر اخلاقی ٹورکنگ ڈانس سے ایک بہت بڑا تنازعہ پیدا ہوا تھا جس پر اخبارات اور سوشل میڈیا پر مائلی پر شدید تنقید کی گئی تھی اور ان کی اس حرکت کو عامینہ اور بیہودہ قرار دیا گیا تھا۔