پیٹرا ویٹووا نے کونیکٹی کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

Petra-kvitova

Petra-kvitova

نیو ہیون (جیوڈیسک) جمہوریہ چیک کی پیٹرا ویٹووا نے کونیکٹی کپ اوپن ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔ امریکی شہر نیو ہیون میں ہونیوالے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے سنگلز فائنل میں چیک کی سٹار کھلاڑی پیٹرا ویٹووا اور سلواکیہ کی میگڈا لینا۔

ریباریکووا مدمقابل ہوئیں۔ پیٹرا نے سلواکین حریف کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ دو سے شکست دیکر فتح اپنے نام کی۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے ڈبلیو ٹی اے سیزن کا دوسرا جبکہ کیریئر کا 13 واں ٹائٹل اپنے نام کیا۔