عراق میں دو خود کش بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک، 70 زخمی

Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب 2 خودکش بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی حکا م کے مطابق دارالحکومت بغداد میں وزارت داخلہ کی اینٹیلجنس ہیڈ کوارٹر کے قریب خود کش حملہ آور نے کار کو عمارت کے گیٹ سے ٹکرا دیا۔

جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق عمارت کی دیوار کنکریٹ سے بنی ہوئی ہے تاہم عمارت کے داخلی گیٹ پر لوگوں کا رش ہوتا ہے جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔

شمالی عراق کے علاقے کرکوک میں ہونے والے یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں 15 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق دھماکے ایک زیر تعمیر عمارت کے قریب ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ ایک بازار کے داخلی راستہ کے قریب ہوا۔

جس میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق بازار کے قریب ہونے والا دھماکہ خودکش تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز موصل میں مسلح افراد نے مسجد میں فائرنگ کرکے 70 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد سے اس بات کا خدشہ برھ گیا ہے کہ ملک ایک بار پھر فراقہ وارانہ فسادات کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

دوسری جانب نائب وزیر اعظم صالح مطلق اور سلیم الجبوری نے مسجد میں فائرننگ سے ہلاکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ شیعہ اتحاد سے تحقیقات کے مکمل ہونے تک بات چیت نہیں ہو گی۔