با زو سے محروم لڑکی نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا

Weightlifters

Weightlifters

نیو یارک (جیوڈیسک) اسے کہتے ہیں کہ جذبہ جوان ہو تو کوئی کام ناممکن نہیں جی ہاں امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ایسی ہی بے مثال لڑکی مو جود ہے جو ایک بازو سے محروم ہو نے کے با وجود ایک ماہر ویٹ لفٹر بن چکی ہے۔ 25

سالہ یہ لڑکی سا ل 2013 میں ایک کار حادثے میں اپنے دائیں با زو سے محروم ہو گئی تاہم اس معذوری کے با وجود بھی اس نے اپنے مشکل ترین پیشے یعنی ویٹ لفٹنگ سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی۔

اس با ہمت لڑکی نے پہلے سے زیادہ محنت کر کے نا صرف اپنے ہی قائم کر دہ ویٹ لفٹنگ کے سابقہ ریکارڈ تو ڑ ڈالے ہیں بلکہ اب زیادہ پر عزم بھی ہو گئی ہے۔ایک بازو سے ہمیشہ کیلئے محروم ہو نے کے بعد اس کی زندگی مشکل تو ضرور ہو گئی ہے۔

لیکن یہ دبنگ لڑکی اس حقیقت کے ساتھ روزانہ مشکل ترین ویٹ لفٹنگ کی ٹریننگ اور پر یکٹس کرتے تھکتی نہیں اور مقابلوں میں حصہ لے کر اپنا نا م سر خرو کر نے میں مصروف ہے۔