کراچی (جیوڈیسک) قائم ایم کیو ایم الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، آج پاک فوج اور ایم کیو ایم ایک صفحے پر ہیں۔ واشنگٹن میں ایم کیوایم امریکا کے 18 ویں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا ہے۔
کہ انہوں نے طالبان کے خلاف آواز اٹھائی تو لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا اور کہا کہ الطاف حسین لوگوں کو خوف زدہ کر رہے ہیں۔اب طالبان ان لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
جنہوں نے انہیں تربیت دی، یہاں تک کہ پاک فوج کو دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن کرنا پڑا۔ الطاف حسین نے کہا کہ آج پاک فوج اور ایم کیو ایم ایک صفحے پر ہیں۔