خار (جیوڈیسک) باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ہے۔
پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی سید عبد الجبار شاہ کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں واقع ظلم چیک پوسٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 200 کلو گرام بارودی مواد برآمد جبکہ گاڑی میں سوار 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
عبدالجبار شاہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو تفتیش کے لئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایجنسی کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔