کراچی کا سول اسپتال، علاج گاہ یا بیماریاں پھیلانے کا گڑھ

Civil Hospital

Civil Hospital

کراچی (جیوڈیسک) اسپتال مختلف بیماریوں کے شکار افراد کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے قائم ہوتے ہیں لیکن اگر اسپتال ہی لوگوں کو بیمار کرنے کا سبب بن جائیں تو مریض بیچارے کہاں جائیں۔

کچرے کے ڈھیر اور گندگی، سندھ کے ایک بڑے سرکاری اسپتال سول سروسز اسپتال میں ، جہاں دوسرے صوبوں سے بھی مریض علاج کی غرض سے آتے ہیںجا بجا گندی کے مناظرنظر آتے ہیں، جو صحت مند انسان کو بھی بیمار کردیتی ہے۔

کم آمدنی یا غربت کے مارے شہری سرکاری اسپتالوں میں پیش آنے والے مسائل کا تذکرہ کرتے نہیں تھکتے۔ پاکستان کے دیگر صوبوں سے آنے والے بیمار کئی کئی دن اسپتال کے اطراف میں پھیلی گندگی اور بدبو میں صحت یابی کی امید لے کر بیٹھے رہنے پر مجبور ہیں۔

مریضوں کو درپیش مشکلات اپنی جگہ یہاں تو سرکاری ملازمین بھی بدبو اور کچرے سے نالاں ہیں۔ انتظامیہ کہتی ہے کہ تعمیراتی کام اور مریضوں کی تعداد میں اضافے نے مسائل جنم دئیے ہیں۔ شہری کہتے ہیں کہ سول اسپتال میں پھیلی گندگی سندھ حکومت کی ناقص کاکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔