اسلام آباد کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) دھرنوں کےباعث اسلام آباد کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے ، مختلف اسپتالوں میں زیادہ تر ہیضہ ، قے ، تیزابیت اورکمر درد سے متاثرہ افراد پہنچ رہے ہیں اسلام آباد میں نو روز سے دو جماعتیں دھرنا دیئے بیٹھی ہیں۔

بارشوں اور دھوپ کے باوجود مسلسل کھلے آسمان تلے بیٹھے رہنے سے شرکا کو مختلف بیماریوں نے گھیرنا شروع کر دیا ہے۔ اسپتال پہنچنے والے مریضوں میں دھرنوں کے شرکا اور وہاں حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولی کلینک اسپتال کے شعبہ حادثات کے انچار ڈاکٹر تنویراصغر کا کہان ہےکہ موجودہ صورتحال میں بارہ سو سے زائد مریض اسپتال لائے گئے ہیں۔

پولی کلینک اسپتال میں زیرعلاج آزاد کشمیر پولیس کےاہلکار مبین اکرم بھی علاج کے لیے اسپتال پہنچا جودھرنوں پر ڈیوٹی دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ عوامی تحریک کے کارکنوں نے بھی میڈیا کوبتایاکہ ان کے کئی ساتھی غیر موزوں پانی پینے کی و جہ سے بیماریوں کاشکار ہوئے ہيں۔