چینی طیارے کی خطرناک پرواز پر امریکا کا احتجاج

Aircraft

Aircraft

واشنگٹن (جیوڈیسک) پینٹاگون کے ترجمان ریئیر ایڈمرل جان کربے نے کہا ہے کہ چینی طیارہ 10 میٹر کے فاصلے سے امریکی جہاز کے قریب سے گزرے۔ چینی جہاز پی ایٹ کے اگلے حصے سے 90 درجے کے زاویے سے آکر مڑا۔

ہمارا ماننا ہے کہ وہ ہمیں اپنے ہتھیار دکھانا چاہتا تھا۔ اس کے بعد پی ایٹ کے اوپر اور ساتھ سے گزرتے ہوئے 20 فٹ کے فاصلے پر قلابازیاں لگائیں۔

واقعہ بین الاقوامی سمندری حدود میں ہینان جزیرے سے 200 کلومیٹر مشرق میں پیش آیا۔ امریکا نے چین سے اس واقعے پر احتجاج بھی کیا ہے۔ کربے کا کہنا تھا کہ امریکی لڑاکا طیارہ معمول کی گشت پر تھا۔