دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب

Anwar Zaheer Jamali

Anwar Zaheer Jamali

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے حوالے سے الزامات کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس 26 اگست کو طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق الزامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

جبکہ عمران خان کے دھاندلی کے الزامات اور موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ طلب کئے جانے والے اجلاس کی صدارت قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کریں گے۔