تین جماعتوں کا انقلاب مارچ کے حق میں احتجاجی دھرنا

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور دھرنے میں تینوں جماعتوں کے رہنما اور کارکنان شریک ہوئے، دھرنے کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ پاکستان کے عوام گز شتہ دس دنوں سے شاہراہ دستور پر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جبکہ دوسری طرف لٹیرے ایک دوسرے کو بچانے کے لئے سرگرم ہیں، پاکستانی غریب عوام کو قائد اعظم کا پاکستان بچانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

پاکستان عوامی تحریک کے رہنما محمد حنیف طاہر صدیقی نے کہا ہمارے شہدا کے قاتلوں کیخلاف ایف آئی آر عدالتی حکم کے باوجود بھی درج نہیں کی جارہی اور ہمارے کارکنوں کو پنجاب بھر میں ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں پہلی دفعہ وحدت کی فضا نے ملک دشمنوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں ،ہم اپنے مطالبات اوراہداف کے حصول تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سنی اتحاد کونسل کے رہنما مفتی محمد حبیب قادری نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر پاکستانی عوام کا قتل عام کیا گیا ،سانحہ ماڈل ٹاؤ ن بدترین ریاستی بربریت اور پنجاب کے حکمرانوں کا سیاہ کارنامہ ہے اس ظلم کا حساب قانون و آئین کے مطابق ہم ضرور لیں گے۔