اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے ایک بار پھر رابطہ کیا ہے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا کہ حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے تیار ہے جس کیلئے ان سے رابطہ کیا گیا ہے اور شاہ محمود قریشی کو پیغام بھجوایا گیا ہے۔
لیکن تحریک انصاف کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کے دوران ان کے مطالبات پر بات چیت ہوئی لیکن عمران خان کا وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ جائز نہیں ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے تین دور ہوچکے ہیں جس کے باجود اب تک دونوں فریقین کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے جبکہ ایک بار پھر مذاکرات تعطل کا شکار بھی ہوچکے ہیں۔