مذاکرات کیلئے تیار لیکن شہداء سے غداری نہیں کرینگے: طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ میں نے خواجہ سعد رفیق کو بتا دیا ہے کہ مذاکرات کا ڈیڈ لاک اس وقت ٹوٹے گا۔

جب سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء پر بات ہو گی۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹائون پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں تعطل کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ حکمران ہیں۔ مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کیلئے کُھلے ہیں۔

کارکنوں کا قاتل بھی چل کر آئے تو اس کو دھکے نہیں دوں گا۔ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت کوئی بھی آئے تو بات سنوں گا۔ دشمن بھی دروازے پر آئے تو اس سے کرینگے لیکن اس بات میں کسی کو شک نہ رہے کہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کا خون بیچ دیا جائے گا۔

حق کے حصول کیلئے جو بھی شکل ملے قبول ہو گی۔ اگر ہمیں حق نہیں ملتا تو سب سے پہلی شہادت پھر میری ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکن ڈٹے رہے تو انقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا۔

اگر حق کے ساتھ دھوکا ہوا تو میں شہادت کیلئے بیٹھا ہوں لیکن اس کے بعد پارلیمنٹ ہائوس شہداء کا قبرستان بن جائے گا۔ امریکی صدر اور برطانوی وزیر اعظم بھی مجھے موقف سے ہٹا سکتے۔ میری گرن کٹ سکتی ہے لیکن جھک نہیں سکتی۔ اگرآپ لوگ متزلزل نہ ہوئے تو آپ کو کوئی ہرا نہیں سکتا۔