لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں 17 جون کو ہونے والے اندوہناک واقعے پر قانون حرکت میں آیا ، ایف آئی آر کے اندراج پر عدالتی عمل شروع ہے۔
ان کا کہنا تھا سیاسی قوتوں نے جمہوریت کے حوالے سے ذمہ داری کا ثبوت دے کر واضح کر دیا ، کہ جمہوری عمل ملکی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا سازشیں کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ، مذاکرات یا ڈائیلاگ سے بھاگنے والے نہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ استعفوں کا مطالبہ کرنے والے بھول جائیں۔ وہ تو عوام سے بے وفائی کریں گے۔