دکان میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں کا سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا

Fire

Fire

گوجرہ (جیوڈیسک) تفصیلات کے مطابق گوجرہ کے محلہ حیدر پارک میں شہباز نامی نوجوان نے الیکٹرونکس اور رپیئرنگ کی دکان بنا رکھی تھی، گزشتہ روز وہ دکان بند کر کے گھر چلا گیا تو رات کو یو پی ایس میں آگ لگ گئی۔

جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور لاکھوں کا سامان راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ فائر بریگیڈ نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔