خوشاب (جیوڈیسک) صوبائی قائمہ کمیٹی اطلاعات کے چیئرمین کرم الہی بندیال نے کہاہے کہ عمران خان کو اب سنجیدہ سیاست کرانا چاہیے انکی جماعت اس وقت ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ہے اور وہ پہلی پوزیشن بھی لے سکتی ہے بشرطیکہ عمران خان صبر، برداشت اور تحمل کی راہ پر چلیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ریفری کے فیصلوں کے بارے میں اشارے دیتے رہتے ہیں جو میچ فکسنگ کا ثبوت ہیں اور اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ انہیں عوام پر اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف عالمی لیڈر ہیں اور اس وقت پاکستان کو انہی جیسی بردبار اور دلیر قیادت کی ضرورت ہے۔