52 ہزار بجلی کا بل دیکھ کر محنت کش کو بخار چڑھ گیا

Electricity Bills

Electricity Bills

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گیپکو کی طرف سے بھیجے گئے 52 ہزار کے بل نے محنت کش کو بخار چڑھا دیا جبکہ زائد بلوں سے سارا گاؤں پریشان۔ گوندلانوالہ کا رہائشی خوشی محمد دودھ فروخت کرکے اپنا گزربسر کررہا ہے۔ گیپکو نے گزشتہ روز اسے بجلی کا بل 52 ہزار روپے بھیج دیاجسے دیکھتے ہی خوشی محمد 2 دن سے بخار میں مبتلا ہے۔

زائد بل آنے کے بعد اس نے گیپکو حکام سے رابطہ کیالیکن کوئی شنوائی نہ ہورہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر وہ ایک گائے فروخت کرکے بل اداکر ے تو انکے گھر کا گزربسر کیسے ہو گا۔ گاؤں بھر سے زائد بل اکٹھے کئے جارہے ہیں تاکہ انہیں گیپکو چیف کو پیش کیا جاسکے۔