کنجاہ (جیوڈیسک) نشہ آور گولیاں کھلا کرشادی شدہ خاتون سے زیادتی کے بعد طلائی زیورات چھین لئے ۔بتایا گیا ہے موضع چکریاں کی رہائشی خاتون نصیبہ سلطانہ کو ملزم خالد بشیر ساکن منگووال غربی نے ورغلا کر اپنے مزدا میں سوار کر لیا۔
ویرانے میں لیجا کر نشہ آور گولیاں کھلا دیں اور بے ہوشی کے عالم میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘بعد ازاں خاتون کے طلائی زیورات اتارکر منگووال میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔