پیرمحل ( محمد خرم شہزاد بھٹی ) صوبائی رہنما مسلم لیگ(ن) اور گورنر پنجا ب چوہدری محمد سرور کے حقیقی بھانجے ڈاکٹر کشف ریا ض اللہ نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے حکومت جانے کی اتنی تاریخیں دے ڈالی اور ہر تاریخ تبدیلی لائے بغیرگزرتی رہی جس سے یقینی طور پہ عمران خان کی سیاسی حیثیت کو دھچکا لگا اور ان کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی بظاہر وہ اپنے شرکاء کو یہ بتاتے رہے کہ وہ مو جودہ حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں کپتان کے منہ سے بے ساختگی میں جو الفاظ نکلیں اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس تحریک کے اصل مقاصد کیا ہیں جوش خطاب میں عمران خان کے دل کے جذبات زبان پر آہی گئے” میں نیاپاکستان اس لئے بنانا چاہتاہوں تاکہ میں اپنی نئی شادی کر سکوں۔
اب آپ کواصل مقاصد سمجھنے میں کوئی دیر نہیں لگے گی کہ آزادی مارچ کے نتیجہ میں کپتان صاحب ” نیا پاکستان ” کیوں بنانا چاہتے ہیں ویسے خان صاحب اگر چاہیں تو قائد اعظم کے پرانے پاکستان میں بھی ان کی شادی کی خواہش پوری ہو سکتی ہے اور پھر دھرنے میں جو موسیقی کی راتیں سجتی ہیں اور ان موسیقی کی محفلوں میں شرفاء کی بیٹیا ں بال کھولے رقص کرتی ہیں اس سے تو لگتا ہے آزادی کے شرکاء حکومت سے نجات نہیں بلکہ ایسی آزادی چاہتے ہیں جہاں کوئی روک ٹوک والا نہ ہوکیا یہی ہے انکا نیا پاکستان جسکی یہ بات کرتے ہیں۔