دمشق (جیوڈیسک) دولت اسلامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجووں نے صوبہ رقہ میں بشارالاسد حکومت کے آخری مضبوط اڈے طبقہ پر قبضہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب شام کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے بھی اگرچہ تصدیق کی ہے کہ شامی فوجوں نے طبقہ کے فضائی اڈے سے انخلا کر لیا تھا تاہم سرکاری ٹی وی کا کہنا تھا کہ اب شامی فوجوں نے خود کو دوبارہ منظم کر لیا ہے۔
اور وہ دولت اسلامیہ پر فضائی حملے کر رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق شام میں تین برس سے جاری تنازعے میں اس سال اپریل تک 191 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران آئی ایس یا دولتِ اسلامی اپنے دائرہ کار میں اضافہ کرتے ہوئے مشرقی شام اور شمالی عراق کے ایک بڑے حصے پر اپنا تسلط قائم کر چکی ہے۔