گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پربیٹوں نے فائرنگ کر کے ماں باپ اور بہن کو قتل کردیا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) تلونڈی کھجور والی میں جائیداد کے تنازع پر بیٹوں نے فائرنگ کرکے ماں، باپ اور ایک بہن کو قتل جبکہ دوسری بہن کو زخمی کردیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے تلونڈی کھجور والی میں 2 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں بیوی اور ایک بیٹی جاں بحق جبکہ ایک بیٹی زخمی ہوگئی، لاشوں اور زخمی لڑکی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں مقتول جوڑے نے اپنے بیٹے ملوث ہیں اور انہوں نے کارروائی جائیداد کے تنازع پر کیا ہے، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔