عمران تجھے سلام ہم جسے لاجواب کہتے ہیں سابق ایڈیشنل سیکریٹری کے 3013 کے الیکشن نتائج کے خلاف بیان افضل خان دھاندلی کے خلاف انٹیرئیر منسٹر کا ایک بیان کافی ہوتا ہے ـ ان کو کیسے پتہ چلا ستر ہزار ووٹ ناقابل شناخت ووٹ ہیں ـ فخرو بھائی کی ساری عمر کی ریاضت کو خاک میں ملا دیا گیا ـ انہیں ڈرانے کیلیۓ کراچی میں فائرنگ کی ـ اس کے بعد وہ خاموش ہو گئے اور جو ان کا کردار تھا وہ ادا نہیں کیا مستقل آنکھیں بندکیں ـ اصل ملزم مجھے افتخار چوہدری نہیں بلکہ پورا نظام لگتا ہےـ
ہم سب اس میں شامل ہیں پنجاب میں بہت بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی اگر یہ لوگ متنازعہ نہ ہوتے تو تمام حلقے کھول دیے جاتےـ عمران انتخابی دھاندلی کے خلاف جو کہ رہے ہیں سچ ہے چوہدری نثار چوہدری افتخار جسٹس رمدے تصدق حسین جیلانی شامل تھے ہر قسم کی سیاہی کی تصدیق ہو سکتی تھی مگر وہ کرنا نہیں چاہتے تھے
انتخابات میں جس سیاسی جماعت کو جہاں موقعہ ملا وہی دھاندلی کی گئی شیخ وقاص کی ڈگریاں میرے پاس نہیں آئیں تصدیق کیلیۓ الیکشن میں 35 نہیں سیکڑوں پنکچرز لگائے گئے تمام ریٹرننگ آفیسرز کو افتخار چوہدری صاحب نے منتخب کیاـ
زرداری نے کہا کہ آپ نے ہمیں مایوس کیا نے ریٹرنگ آفیسرز کیلۓ سپریم کورٹ میں درخواست دی جو 60 دن کی بجائے 365 دنوں میں بھی حل نہ ہوئی ـ سابق جج ریاض کیانی کو ایک ممبر کے طور پے پی ایم این لے کر آئیـ اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت تھی بعد میں زرداری نے کہا کہ فخرو بھائی !! آپ نے ہمیں مایوس کیاـ تمام فیصلے کی تصدیق فخرو بھائی کرتے تھے حالنکہ ان کا یہ کام نہیں تھا ـ دھاندلی کے کیسسز کیخلاف شکایات پے ان کی پروسیڈنگ کو جان بوجھ کر طویل کیا گیاـ
Election
جس کو جہاں جتنی توفیق ہوئی اس نے دھاندلی میں حصہ ڈالا میں بھی کسی حد تک قوم کا مجرم ہوں ری الیکشن مڈ ٹرم یا الیکشن کریڈبل کرنے کیلیۓ ووٹر کی شناخت بہت ضروری ہے الیکٹرونک ووٹنگ مشین جو پاکستان کے اندر بنی ہو مکمل الیکشن کمیشن فارغ ہو تب نئے الیکشن کروائے جائیں موجودہ الیکشن کمیشن کبھی درست رزلٹ نہیں دے سکتا 400 اراکین ہیں یعنی ایک مضبوط ادارہ سب کا مکمل غیر جانبداری سے احتساب ہوـ
آج سزا ملے گی تو کل کو ان کی جرآت نہیں ہوگی جو جو فراڈ میں ملوث تھے ان کو بھاری تحائف دیے گئے نواز نے زرداری نے اس ادارے میں اپنے حامی لگوائے افضل خان پاکستان کی تاریخ میں آج نئی روایت کا جنم ہوا ہے ـ اب ملزم بھاگ نہیں سکیں گے ـ اللہ پاک ہم سب کو محفوظ رکھے اور نئےپاکستان کی تشکیل کیلیۓ ہر وہ افضل خان اب لب کشائی کر دے جس کی موجودگی میں اس ملک کو دیمک کا کیڑا بن کے تباہ کرنے کی کوشش کی گئیـ
بولئے ضمیر کی آواز سنیں اور آئیں مل کر بنائیں نیا پاکستان آزاد خودمختار پاکستانہم سب کا پاکستان عمران خان جیت گیا یہ سب سن کر کیا اب بھی کان بند کئے آنکھیں بند کئے نواز لیگ کا ہجوم نواز کے حق میں نعرے بازی کر کے نیا پاکستان بنانے میں رکاوٹ بنیں گے یا اپنے ضمیر کی آواز پے اب عمران خان کا ساتھ دے کر اپنی نسلوں کیلیۓ آزاد خوبصورت شفاف پاکستان بنانے میں ہمارا ساتھ دیں گے؟