لندن (جیوڈیسک) ولیم پولے نامی یہ میل نرس خطرناک وائرس ایبولا کا شکار ہونے والا پہلا برطانوی باشندہ ہے ، جب کہ اس سے قبل امریکا کے چند طبی ارکان اس کا شکار ہو چکے ہیں۔
تا ہم ایک امریکی ڈاکٹر چند روز قابل رو بصحت ہو چکا ہے۔ خیراتی ادارے کے اس کارکن کا علاج رائل فری ہسپتال لندن میں کیا جائے گا۔ برطانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے اس مریض کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔
برطانیہ کا یہ کارکن سیر ا لیون میں رضا کارانہ طور پروائرس سے متاثرہ دنیا کے بدترین علاقے میں کام کر رہا تھا۔ اس جگہ پر تین سو سے زائد متاثرین ایبولا موجود ہیں۔ یاد رہے۔
کہ مغربی افریقہ میں پھوٹنے والے ایبولا وائرس کا علاج ابھی تک دریافت نہیں ہو سکا ، اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار ہونے والی ہے۔ اس جان لیوا مرض میں مبتلا کئی افراد گھروں پر ہی رہ کر اپنی موت کا انتظار کر رہے ہیں۔