بھارت میں مندر میں بھگدڑ مچنے سے 5 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک، 60 زخمی

Temple

Temple

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے 5 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک جب کہ 60 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے پہاڑی علاقے چیرا کوٹ میں ہزاروں کی تعداد میں ہندو مذہبی تہوار سوموتی اماوسیا میں شرکت کے لئے مختلف مندروں کی طرف جا رہے تھے۔

کہ علی الصبح بھگدڑ مچنے سے 5 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے بھگدڑ مچنے سے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں رتن گڑھ کے قریب مندر میں بھگدڑ مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت 91 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس سے قبل 2011 میں بھی بھارتی ریاست کیرالہ میں ہندوؤں کے ایک تہوار میں بھگدڑ مچنے سے 100 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔