کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شاہ فیصل ٹائون بلدیہ کورنگی کے تعاون سے رحیم محمڈن ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی محمد ہارون شہید فٹ بال ٹورنامنٹ میں شہزاد محمڈن نے مد مقابل سخت حریف معمار اسپورٹس کو 1-0 سے شکست دیدی ،کھیل کے پہلے ہاف کے 21 ویں منٹ پر شہزاد محمڈن کی جانب سے ان کے اسٹار فارورڈ اصغر بلوچ نے نہایت عمدہ اور شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
تاہم معمار اسپورٹس کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے اس میچ میں ریفری کے فرائض عبدالکریم ،سلیم شاہ اور پرویز گل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اور میڈیا کوارڈٰنٹر کے فرائض محمد اقبال اور شیر افضل نے ادا کئے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی معروف سماجی کارکن صفدر جاوید سے کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکریٹری پرویز قاسو ،آرگنائزنگ سیکریٹری پرویز تنولی ،سیکریٹری ہزارہ محمڈن محمد یوسف ،ہزارہ محمڈن کے محمد انور منو،کپتان نعیم خان اور دیگر بھی موجود تھے۔