فیصل آباد: ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواتین کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب رحیم جمنیزیم میں منعقد ہوئی جس میںای ڈی او ایجوکیشن سید وحید الدین شاہ،اسسٹنٹ کمشنر صباء عادل ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نائلہ روحی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواتین حمیرا صدف نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء تقریب نے خطاب کرتے ہوئے 14اگست کے حوالے سے قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور آزادی کی جدوجہد پر روشنی ڈالی اور سامعین کو اس عظیم دن کی مناسبت سے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میںمملکت پاکستان کے حصول کی تاریخی جدوجہد سے آگاہ کیا۔تقریب میں بچوں نے جشن آزادی کے حوالے سے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔
تقریب میں تحصیل کے مڈل اور پرائمری سو فیصد نتائج کے حامل اداروں کے سربراہان کو تعریفی اسناد دی گئیں۔آخر میں اس شاندار تقریب کے انعقاد پر شرکاء نے حمیرا صدف کو مبارکباد دی۔