ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خبریں 25/8/2014

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

,ٹوبہ ٹیک سنگھ (بیوروروپورٹ) ناجائز تعلقات استوار نہ کرنے پر ہوٹل مالک نے خاتون کی زندگی اجیرن کردی مجھے جان مال عزت کا تحفظ فراہم کیا جائے متاثرہ خاتون کی دہائی تفصیلات کے مطابق شبلی ہوٹل جوکہ مین بازار نزد چناب میڈیکل سٹور کے پاس واقع ہے کے مالک شبلی ولد جان محمد نے اپنے ہی محلہ کی شریف اور بے بس عورت کا جینا حرام کرتے ہوئے اُسے بلیک میل کرنے کے علاوہ غلط حرکات پر مجبور کرنے کے لئے مورخہ29 -06- 2014کو اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور مذکورہ خاتون کو بالوں سے گھسیٹ کر گھر سے باہر لے آیا۔

موصوف ہوٹل مالک نے مسماة (غ۔ر) کو گھر میں گھس کر بر ملا کہا کہ آپ کو پندرہ دِن قبل میرے خلاف درخواست دینے کا مزہ چکھائوں گا اور اب تمھیں اپنے اشاروں پر نچائوں گا ،دیکھوں گا کہ اب تم میرے خلاف کیسے درخواستیں گذارو گی ،واضح رہے کہ موصوف ہوٹل مالک کی غلط حرکات کی وجہ سے مذکورہ خاتون نے تنگ آکر گولیا ںکھالیں تھیں جسے معدہ واش کرنے کے بعد بچایا گیا تھا اور مذکورہ خاتون اس وقت درندہ شخص کے ظلم و ستم سے تنگ آکر دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے علاوہ اپنا ذاتی مکان چھوڑ کر کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہونے پر مجبور ہوگئی ہے۔

یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ موصوف ہوٹل مالک نے اپنے گھر کے اندر فحاشی کا اڈہ بنا رکھا ہے ،جس پر حوا ء کی بیٹی مسماة (غ ۔ر) نے میڈیا کی وساطت سے اعلیٰ حکام اربا ب و بااختیار سے درندہ صفت شخص سے جان بخشی کروانے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔