بنگلہ دیش : مبینہ طور پر یورینیم بیچنے والے 11 افراد گرفتار

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں پولیس نے مبینہ طور پر یورینیم بیچنے والے 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔

دارالحکومت ڈھاکہ کی پولیس نے بتایا کہ ان افراد کے قبضے سے چمڑے کے متعدد ڈبے برآمد ہوئے ہیں جن پر یو ایس ایس آر لکھا ہوا ہے۔

گرفتار افراد کے مطابق ان ڈبوں میں یورینیم پیک کی گئی تھی۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گولیوں کی طرح نظر آنے والے مواد کو تجزیے کے لئے بنگلہ دیش اٹامک انرجی کمیشن کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

گرفتار افراد نے بتایا کہ یورینیم کی عالمی مارکیٹ میں بہت مانگ ہے اور یہ بلیک میں فروخت کی جاتی ہے۔