بغداد (جیوڈیسک) عراق میں ایک مسجد میں خود کش حملے کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ بغداد میں خود کش حملہ آور نے اس وقت مسجد کے اندر گھس کر بارودی مواد سے بھری جیکٹ سے خود کو اڑا دیا جب متعدد نمازی نماز پڑھنے میں مصروف تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔