لاہور (جیوڈیسک) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں پولیس نے 10 پتنگ بازوں کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں پتنگیں، دھاتی ڈور قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ عبدالرحمان، عدنان، نعیم ،فیصل، افضل، عظیم، وارث، وغیرہ کو حوالات میں بند کردیا گیا۔
دوسری طرف وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے بجلی و گیس چوری نے گز شتہ روز مو من پورہ میں ایک فاؤنڈری پر چھا پہ مارا تو معلوم ہوا کہ فاؤنڈری جس کا گیس کا میٹر پچھلے 4 سال سے منقطع ہے، ڈائریکٹ پائپ کے ذریعے گیس چوری کر رہی تھی جبکہ گیس کا میٹر عارضی طور پر دیوار پر لگا ہوا تھا۔ٹاسک فورس ٹیم نے ڈائریکٹ گیس سپلائی کو منقطع کر دیا۔