شہباز شریف 11 رکنی وفد کے ساتھ چین روانہ

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ احسن اقبال کی زیر صدارت 11 رکنی وفد میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر اعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ ، سندھ کے سینیئر وزیر مرادعلی شاہ بھی شامل ہیں۔

پاک چائنا جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 27 اگست کوبیجنگ میں ہوگا۔ اجلاس میں انفراسٹرکچراورتوانائی کےمنصوبوں کی منظوری دی جائےگی۔

وفد چین میں اعلیٰ قیادت سے دو طرفہ معاملا ت پر ملاقاتیں بھی کرے گا اور ملاقات میں اقتصادی راہداری کے معاہدے کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔