رشوت لینے کے الزام میں پٹواری گرفتار

Bribery

Bribery

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن نے رشوت لینے کے الزام میں پٹواری جاوید کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ واقعہ کے مطابق امجد حسین نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ حلقہ پٹواری زمین اس کے نام کرنے کے لئے 25 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے جس پر انہوں نے ٹیم تشکیل دی جس نے پٹواری کو 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔