اگر 24 گھنٹوں میں کوئی فیصلہ نہ ہوا تو تاریخ معاف نہیں کرے گی :۔ خالد مقبول

Meeting

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کےاراکین الطاف حسین کی ہدایت پر اسلام آبادآئے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پہلے دن سے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کے کئی مطالبات ایسے ہیں جنھیں ماناجا سکتا ہے۔ وہ مطالبات جو حق پر مبنی ہیں انھیں ضرور ماننا چاہیے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صورتحال متقاضی ہے کہ ہم اپنے اپنے خول سے نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ بحران ٹالنے کے لیے الطاف حسین نے 25 نشستیں دینے کی بھی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ تصادم نہ ہو اور قیمتی جانیں نہ جائیں۔ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ 24 گھنٹے میں کوئی فیصلہ نہ ہوا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ حالات جس طرف جا رہے ہیں اللہ ملک کو محفوظ رکھے۔