بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ میری کامیابی میں میری قسمت کے علاوہ میری محنت کا ہاتھ ہے۔ اپنی اب تک کی تمام فلموں کی باکس آفس پر کامیابی پر بہت خوش ہے۔
اور کہتی ہے کہ میں اس حوالے سے خوش قسمت ہوں کہ مجھے شروع ہی میں اچھے ڈائریکٹرز مل گئے۔ میں کرن جوہر کی خاص طور پر مشکور ہوں جس نے مجھے فلم میں بریک تھرو دیا۔
میری ہمیشہ سے یہی خواہش رہی ہے کہ میری پرفارمنس سے شائقین خوش ہوں۔ اپنی ساری فلموں کی کامیابی کے بعد عالیہ کو ناکامی سے خوف آنے لگا ہے۔ کہتی ہے کوئی بھی ناکامی کا منہ دیکھنا نہیں چاہتا ، اور مجھے بھی یہی ڈر ہے۔
کہ ایک دن ایسا نہ آ جائے کہ لوگ میری فلمیں دیکھنا بند کر دیں۔ کہتی ہے کہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے خوراک کا خاص خیال رکھتی ہے۔ اس کی آنے والی فلم شاندار ہے جس میں شاہد کپور ہے ، جب کہ اس کے بعد رنبیر کپور کے ساتھ بھی کام کر رہی ہے۔