مکہ المکرمہ (جیوڈیسک) یہ فیصلہ خاص طور پر رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں رش کم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں عمرہ کرانے والی فرموں کو اس تبدیلی کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اور ان کو ایک ہفتے کے اندر اندر جوا ب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزیر حج بندر حجر نے مدینہ منورہ میں اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اس ضمن میں خصوصی اجلاس کیا۔
جس میں عمرہ کرانے والی مقامی کمپنیوں اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ وزیر حج نے کہاکہ رمضان اور حج کے دوران بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے اس طرح کے فیصلے ناگزیر ہیں۔