کندھ کوٹ: ریلوے ٹریک سے بم برآمد

Railway

Railway

کندھ کوٹ (جیوڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں منگل کی صبح ریلوے اسٹیشن پر ٹریک سے ایک بم برآمد ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق بم کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکوڈ یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ تاحال بم کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے، جبکہ ریلوے حکام نے ٹریک کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا ہے۔