جمہور اور جمہوریت کی عافیت اس میں ہے کہ دھرنے کے ذریعے جاری سیاسی تماشے کا جلد خاتمہ ہو۔مرزا مقبول احمد

Karachi

Karachi

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمہور اور جمہوریت کی عافیت اس میں ہے کہ دھرنے کے ذریعے جاری سیاسی تماشے کا جلد خاتمہ ہو انہوں نے کہاکہ یوں تو وطن عزیز پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی نادیدہ قوتوں کی ریشہ دوانیہ اپنے طے شدہ روڈ میپ رکھتی ہیں یہ ملک دشمن عناصر اپنے اپنے احداف حاصل کرنے کے لئے سیاستدانوں اور افسر شاہی میں موجود اپنی تیار کردہ کٹھ پتلیوں کی ڈوریاں ہلا کر نئے نئے تماشوں کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔

موجودہ ہیجانی کیفیت میں اضافے کی ایک وجہ میڈیا میں موجود جمہوریت دشمن عناصر بھی ہیں مرزا مقبول احمد نے کہاکہ سب تو نہیں لیکن چند ایک الیکٹرانک میڈیا کے اینکر پرسن کو اپنی پیشہ ورانہ رویوں پر ملکی مفاد میں نظر ثانی کرنی چاہیئے اینکر پرسن کو شفاف اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف سوال اُٹھانے کا حق ہے۔

عوام الناس پر من پسند جوابات مسلط کرنے کا حق نہیں انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا کہ یہ حضرات حالات میں مسلسل تنائو بڑھانے کا سبب بن کر جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کررہے ہیں اور انجام سے بے خبر آزادی پسندوں اور نقلابیوں کے دھرنوں کے حق میں مہم چلا رہے ہیں مرزا مقبول احمد نے کہا کہ صحافیانہ تقاضہ عوام کو باخبر رکھنا آگہی پھیلانا اور سچائی کو سامنے لانا ہے نہ کہ مدعی بن کر مقدمہ لڑنا انہوں نے کہا کہ ان نادان دستوں کی وجہ سے ممکن ہے کہ چند چینلز کی ریٹنگ میں اضافہ ہو لیکن بد قسمتی سے میڈیا کی اس دوڑ میں پاکستان سیاسی اور معاشی مشکلات کے دلدل میں پھنستا جارہا ہے سوجھ بوجھ رکھنے والے عوام الناس کو ان افلا طونوں اور ارسطووں پر نادیدہ قوتوں کا آلہ کار ہونے کا شبہ ہونے لگا ہے۔