کورنگی ریڈ، لانڈھی اسٹار، عرفان میموریل، شرافی محمڈن، فیوچر اسٹار اور مسلم برادرز کی کامیابی

کراچی : ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام ابراہیم فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل سندھ شہداء حق پرست قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی ریڈ،لانڈھی اسٹار ،عرفان میموریل شرافی محمڈن اور فیوچراسٹارکی کامیابی کھیلے گئے میچوں میں کورنگی ریڈ نے کلفٹن شاہین کو 2-0سے ،لانڈھی اسٹار نے الواجد اسپورٹس کو 5-0سے زیر کردیا فاتح ٹیم کے وقاص نے دو جبکہ حمید ،محمد علی اور سلمان نے ایک، ایک گول اسکور کئے۔

عرفان میموریل نے اسد کے گول کی بدولت ینگ سولجر فٹ بال کلب کو 1-0سے مات دیدی ،شرافی محمڈن نے گلشن اتحاد کو 1-0سے ہراد یا میچ کا فیصلہ کن گول کھیل کے 9ویں منٹ میں محمود نے اسکور کیا ،فیوچر اسٹار نے باآسانی الجمہوریہ اسپورٹس کو 3-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے ہارون نے دو جبکہ علی خان نے ایک گول اسکور کیا جبکہ کھیلے گئے آخری میچ میں مسلم برادرز نے سندھ مسلم گذری کو 2-0سے شکست دیدی کھیل کے 15ویں منٹ میں فہد اور 65ویں منٹ میں جہانداد سعید الرحمن نے گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کی ان میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری سید اعجاز حسین ،عبدالواحد ،کامران ،چوہدری اقبال اور جمیل ناز نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر ماسٹر سید نجم الحسن تھے۔

 Korangi Football Club

Korangi Football Club