جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نامکمل ہے: رانا ثناء اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائونم پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں ہمیں ملزم نہیں کہا گیا۔ ہم اس معاملے میں بے قصور ہیں۔

اجلاس میں صرف تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ ہوا تھا۔ رپورٹ میں کسی اتھارٹی نے گولی چلانے کو نہیں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے ورنہ دھرنے والے بھاگ گئے ہوتے۔

جب سےاسلام آباد میں دھرنے شروع ہوئے ہیں ایسے ڈرامے کئے جا رہے ہیں۔ تمام کردار بے نقاب ہوں گے۔ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ اب میڈیا وار چل رہی ہے۔

یہ رپورٹ جب کمیٹی کے پاس جائے گی تو وہ فائنڈنگ دے گی۔ اگر رپورٹ کی کوئی فائنڈنگ ہوتی تو میں ضرور نظر ثانی فائل کرتا۔ رپورٹ میں کوئی سفارشات نہیں دی گی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں 15 افراد میں سے کسی ایک کو عدالت میں نہیں بلایا گیا۔