درینہ دشمنی پر مخالفین نے کچہری سے واپس آنے والے ساجد جٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) درینہ دشمنی پر مخالفین نے کچہری سے واپس آنے والے ساجد جٹ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، کچھ عرصہ قبل ناصرعرف ناصری قتل ہو گیا تھا جس میں آصف وغیرہ پر الزام تھا جسے عدالت نے رہا کر دیا تھا،مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق پرانی دشمنی پر مخالفین نے کچہری تاریخ سے واپس آتے ساجد جٹ کو بھلو کے قریب فیروز پور روڈ پرموٹر سائیکل سوار مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

منظور کے مطابق کچھ عرصہ قبل ناصر عرف ناصری نامی شخص قتل ہو گیا تھا جس کی ایف آئی آر میںناصرعرف ناصری کے ورثا نے ہمارے تین آدمی نامزد کئے تھے عدالت نے جن کی ضمانت منظور کر لی تھی جس کی رنجش پر آصف،بابر، نذر، فیاض اور دو کس نا معلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے میرے بیٹے کو قتل کر دیا ہے، ساجد جٹ کے والد منظور جٹ کی درخواست پر مقدمہ درج، یاد رہے ناصر عرف ناصری کی لاش نہر سے ملی تھی جس پر ورثہ نے روڈ بلاک کرکے ایس ڈی او نہر اور پولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، دو ماہ دو دن بعد ساجد جٹ وغیرہ کو نامزد کیا تھا۔