پاکستان، بھارت کا کنڑول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

 Control Line

Control Line

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت نے کنڑول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا اور ورکنگ باونڈری اور کنٹرول لائن پر حالیہ کشیدگی پر بات چیت کی اور دونوں ڈی جی ملٹری آپریشنز کا موجودہ کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا۔