گجرات کی خبریں 26/8/2014

Gujarat

Gujarat

بیگناہوں کا خون رنگ لا رہا ہے، حکمرانوں کی رخصتی قریب ہے: چودھری پرویز الہی
گجرات (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید کئے گئے بیگناہوں کا خون رنگ لا رہا ہے، حکمرانوں کی رخصتی قریب ہے، عدالتی ٹربیونل کی رپورٹ پنجاب حکومت کیخلاف تھی اسی لیے چھپائی گئی، اس کے تحت شہبازشریف کی برطرفی ضروری ہے، عدالتی فیصلہ کی روشنی میں نواز،شہبازشریف سمیت تمام ملزموں کیخلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے، نواز اور شہبازشریف اپنے ظلم و تکبر اور آپ کے عزم اور صبر و حوصلہ کے باعث بند گلی میں آ گئے ہیں ان کیلئے صرف استعفیٰ دینے کی کھڑکی کھلی ہے۔ وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا، محمد بشارت راجہ، بائو رضوان اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جوڈیشل ٹربیونل کی رپورٹ میں سانحہ ماڈل ٹائون میں شہبازشریف اور پنجاب حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، شہبازشریف کی پریس کانفرنس اور بیان حلفی میں تضاد ہے ان میں حقائق کو چھپایا گیا، رانا ثناء اللہ نے جس میٹنگ کی صدارت کی تھی اس میں شہبازشریف کے پرسنل سیکرٹری توقیر شاہ نے نوازشریف اور شہبازشریف کی نمائندگی کی تھی، شہبازشریف نے اپنے ہاتھوں سے دونوں افراد کو قصوروار قرار دے کر معطل کیا، ٹربیونل کی رپورٹ کی روشنی میں اگر شہبازشریف کی برطرفی اور ایف آئی آر درج نہیں ہوتی تو پھر اس سے بڑی ناانصافی کیا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگ کہتے تھے کہ کچھ نہیں ہو گا میرا کہنا تھا کہ اس تحریک میں شہیدوں کا خون شامل ہو گیا ہے اب یہ حکومت بچنے والی نہیں، اللہ تعالیٰ کے ہاں دیر ہو سکتی ہے اندھیر نہیں، آہستہ آہستہ حالات واقعات اسی طرف جا رہے ہیں، انہوں نے 14 افراد کو شہید اور 100 کو زخمی کرنے کا جو ظلم کیا ہے اس سے وہ بچ نہیں سکیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ان حکمرانوں کا کردار دیکھیں ان کا اپنے اور اپوزیشن کیلئے علیحدہ علیحدہ قانون ہے، اپوزیشن احتجاج کرے تو کنٹینر لگانے کے علاوہ پانی، بجلی اور خوراک بند کر دی جاتی ہے، جب حکمران ریلیاں نکالیں تو قانون ان کا اپنا ہو جاتا ہے، لاہور کی ریلی میں پٹواریوں کے ذریعہ لوگوں کو لانے، ایل ڈی اے کے ملازمین، مالیوں اور بیلداروں کی حاضریاں لگانے کے باوجود بندے پورے نہ ہو سکے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم سب انقلاب کے راستے پر ہیں، پاکستان میں غریبوں کو انصاف دلانے کیلئے نکلے ہیں، ایسی تبدیلی چاہتے ہیں جس سے معاشرے میں عام اور غریب آدمی کو اس کا حصہ ملے، اب منزل دور نہیں آپ نے نئی تاریخ رقم کی ہے، 15 دنوں سے آپ کا دھرنا جاری ہے لیکن آپ کے جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ پہلے دن سے بھی زیادہ پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، میں اپنی اور دیگر قائدین کی طرف سے آپ سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 10 نکاتی ایجنڈے پر ہم ڈاکٹر طاہرالقادری کے اتحادی ہیں ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل بہت سی تبدیلیاں نظر آئیں گی، حکومت مایوسی میں الیکٹرانک میڈیا پر دبائو بڑھا رہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)موجودہ ملکی صورت حال میں مذاکرات اور فریقین کے رویہ میں لچک ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے ۔حکومت کے حق میں کالعدم تنظیمات کا کھلے عام ریلیاں نکالنا خانہ جنگی کی طرف پہلا قدم ہے ۔حکمران اور دھرنے والے عوام کے جذبات کو سمجھیں۔ پاکستان لاکھوں مخلصین کی قربانیوں اور امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمة اللہ علیہ کی قیادت میں لاکھوں مشائخ عظام و علمائے حق کی محنتوں کا ثمر ہے ۔ہم پاکستان کو عراق یا شام نہیں بننے دیں گے ۔ دھرنے والوں کے جائز مطالبات آئین و دستور میں رہتے ہوئے حکمران تسلیم کریں اور دھرنے والے دھمکیوں سے گریز کر کے ملک و ملت کی بہتری کیلئے رویوں میں نرمی پیدا کریں ۔ہم حکومت و دھرنے والوں میں مذاکرات کامیاب کرانے کیلئے بھی تیار ہیں ۔ پاکستان میں سواد اعظم اہلسنت و جماعت ہی امن و استحکام کی ضامن ہے ۔ حکومت طالبان کے حمایتیوں سے ریلیاں نکلواکر مدد نہ لے تو اس کے حق میں بہتر ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار قائد مشائخ و چیئرمین عالمی ختم نبوت فائونڈیشن پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف نے پریس کلب لاہور میں سوادِ اعظم اہلسنت و جماعت کے کل جماعتی اہم اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید معصوم حسین شاہ نقوی صدر جمعیت علمائے پاکستان نیازی، پیر غلام رسول اویسی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) ،مفتی محمد اقبال چشتی امیر جماعت اہلسنت پنجاب ،سید نفیس الحسن شاہ جنرل سیکرٹری مشائخ کونسل، پیر سید شمس الدین بخاری راہنما جماعت اہلسنت لاہور،علامہ شفاعت رسول نوری چیئرمین مرکز الجلال لاہور، علامہ جاوید اکبر ساقی چیئرمین تحریک وحدت اسلامی،پیر اختر رسول قادری صدر جمعیت علمائے پاکستان پنجاب،ڈاکٹر امجد علی چشتی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علمائے پاکستان نیازی، مفتی محمد حسیب قادری صدر سنی تحریک لاہور ، مولانا محمد علی نقشبندی جنرل سیکرٹری تحفظ ناموس رسالت محاذ، علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان و صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب ،پیر زادہ اکرم رضا بغدادی جامعہ نقشبندیہ ڈسکہ، صاحبزاد غلام رسول عرفانی راہنما انجمن خدام الصوفیہ ،محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ چیف ایگزیکٹو ادارہ تاجدار یمن پاکستان اور دیگر سینکڑوں تنظیمات کے ذمہ داران نے کہا پاکستان میں مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ اور سیاسی انتشار سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ فحاشی و عریانی اور لاقانونیت کی بھر مار ہے ۔ سانحہ ماڈل ٹائون سے ہر مخلص پاکستانی کا دل مضطرب ہے ۔پاکستان میں اصلاحات کیلئے عوام کا اسلام آباد میں طویل دھرنا تاریخ کا حصہ بن گیا ہے ۔ حکمران اپنے رویوں میں تبدیلی لا کر نقارہ ٔ خلق خدا سنیں ۔ آج ملک میں کالعدم تنظیمات کومنظم کر کے اور طالبان کی راہ ہموار کر کے فسادات کروانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں ۔ ہمارا ملکی ایٹمی قوت ہے ۔ہمیں نفاذ نظام مصطفےٰ ۖکے کے وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہو گا۔اجلاس میں پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی بھر پور حمایت ،فلسطین کے مسلمانوں سے مکمل یکجہتی اور موجودہ بحران کا سیاسی و حقیقی حل تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور صدر گجرات پریس کلب وسیم اشرف بٹ کی ذاتی دلچسپی سے صحافی کالونی گجرات کی مرکزی سٹرک تعمیر ہو گئی ‘ شفیق اینڈ کمپنی کی طرف سے یہ سٹرک تعمیر کی گئی ہے ۔ گزشتہ روز قائمقام صدر گجرات پریس کلب فیاض احمد بٹ نے مرکزی سٹرک کی تعمیر کا جائزہ لیا اُن کے ہمراہ ممتاز عالم دین سرپرست اعلیٰ متحدہ علماء مشائخ بورڈ صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی ‘ ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ عاصم رضا سید ‘ زاہد محمود ‘ شفقت اللہ ودیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر قائمقام صدر فیاض بٹ نے کہا ہے کہ گجرات پریس کلب کی موجودہ کابینہ صحافیوں کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دے رہی ہے ‘ اور صحافیوں کالونی گجرات کو آباد کرنے کے سلسلہ میں وسیم اشرف بٹ ‘ محمد یونس ساقی ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ متحرک ہیں ۔ انشاء اللہ اپنے قائدین کی سرپرست میں صحافیوں کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں کے سوا ہر کوئی نیک نیتی سے معاملات کا حل چاہتا ہے: چودھری پرویزالٰہی
گجرات (جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ایم کیو رابطہ کمیٹی کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری اور حیدر عباس رضوی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ، سینیٹر دلاور عباس، چودھری ظہیر الدین، احمد یار ہراج اور حافظ عمار یاسر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے بعد ازاں ایم کیو ایم کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں الطاف بھائی اور وفد کا ملکی سیاست میں مثبت رول ادا کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ایم کیو ایم نے ہمیشہ ہر بحران میں دو قدم آگے بڑھ کر اپنی خدمات پیش کی ہیں لیکن اس موقع پر جب کہ ملک شدید بحران کا شکار ہے حکمرانوں کے سوا سیاسی جماعتوں سمیت ہر پاکستانی نیک نیتی سے معاملات کا حل چاہتا ہے، ماڈل ٹائون میں 14 افراد شہید اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے لیکن حکمرانوں نے نہ تو کسی کو گرفتار کیا اور نہ ہی پرچہ درج کیا، حکمران جھوٹی انا، غرور اور تکبر میں مبتلا ہیں اور اسے چھوڑنے کو تیار نہیں اور ان میں لچک نظر نہیں آ رہی، جمہوریت کا نام لینے والے یہ کیسی جمہوریت چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل نہیں ہو رہی بلکہ نوازشریف اور شہبازشریف ڈی ریل ہوں گے، اگر سانحہ ماڈل ٹائون کی ایف آئی آر درج کر لیں اور نوازشریف اور شہبازشریف استعفیٰ دے دیں تو ملکی حالات ٹھیک ہونے کی امید ہے، حکمرانوں نے تمام حدیں پھلانگ دی ہیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ ملک اس وقت مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے، ہم چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کے پاس مشاورت کیلئے آئے ہیں قائدتحریک نے آفر کی ہے ہمارے پاس جو 25 سیٹیں ہیں اس کی قربانی دینے کو تیار ہیں، حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ خون خرابے سے بچیں اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے جائز مطالبات کو منظور کریں تاکہ موجودہ بحران ٹل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد ہمارا خیال ہے کہ ان کے کئی مطالبات جائز ہیں، ہر سیاسی جماعت کو پاکستان بچانے کیلئے اپنے حصے کی قربانی دینا ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
معاشرے میں قرض لین دین کے معاملات تکلیف دہ ہیں ،علامہ محمد الیاس قادری
گجرات (جی پی آئی ) امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں قرضہ لینے اور دینے کے معاملات بہت تکلیف دہ ہیں۔ قرضہ لیتے وقت تو بڑی لجاجت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے مگر لوٹاتے وقت قرض خواہ کو خوب دھکے کھلائے جاتے ہیں ۔وہ دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مذاکرے کے دوران مختلف سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ مقروض جھوٹے بہانے بناتے ہیں اور بعض طاقتورمقروض تو قرض لے کر فرار بھی ہوجاتے ہیں یا ظالم اور بدمعاش لوگوں کا سہار الے کر قرض خواہ کو جانی ومالی نقصان پہنچانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاںبھی دلوادیتے ہیں۔ بعض مقروض قرضہ ادا کرنے پر رضا مند ہوبھی جاتے ہیں مگر وہ پوری رقم ادا نہیں کرتے بلکہ آدھی یا چوتھائی رقم ادا کرتے ہیں یہ ظلم ہے اور ایسے فیصلے کروانے والے بھی ظالم ہیں ۔مظلوم کی بددعا سے ڈریں کیونکہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں مظلوم کی بددعا مقبول ہے اگر کسی جانور پر بھی ظلم کیا اور اس نے بددعا دے دی تو لگ سکتی ہے ۔اسلام ہرگز ظلم کی حوصلہ افزائی نہیںکرتا ۔لہٰذا جتنی رقم بھی بطور قرض لی ہے اس کا پورا ادا کرنالازم ہے، اس دنیا میں ادا نہ کیاتو یادرکھیں کہ بروز قیامت دنیا کے تین پیسے دبانے کے عوض سات سو مقبول باجماعت نمازوں کا ثواب دینا ہوگا ۔نیکیاں نہ ہونے کی صورت میں قرض خواہ کے گناہوں کا بوجھ بھی اٹھانا پڑے گا۔ نتیجتاً اللہ عزوجل کی ناراضی مول لیکر جہنم میں داخل ہونا پڑے گا ،اللہ عزوجل کے قہر وغضب سے دنیا کا کوئی طاقتور یا بدمعاش شخص نہیں بچاسکتا ۔امیر اہلسنت نے کہا کہ بعض دھوکے باز قبضہ مافیا گروپ لوگوں کی اراضی اور پلاٹ وغیرہ پر قبضہ جما لیتے ہیں اور بھاری رقم بطور رشوت لے کر قبضہ چھوڑ تے ہیں یا کسی اور شخص کو قبضہ شدہ جگہ فروخت کردیتے ہیں ایسے لوگ متعلقہ اداروں کورشوت دیکر خاموش کروایتے ہیں ۔انہیں بھی اللہ عزوجل کی بارگاہ میں سچی پکی توبہ کرلینی چاہئے ،جن لوگوں کے پلاٹ یا اراضی پر قبضہ کیا انہیں وہ تمام لوٹانے ہوں گے اور اس کی رقم ادا کرنی ہوگی اورجن کے مالکان یا ورثہ موجود نہیں ان کے بارے میں علماء اہلسنت سے شرعی رہنمائی لے لیجئے ۔ورنہ آخرت کا عذاب میں ذلت وخواری مقدر بن سکتی ہے ۔ اللہ کرے ایسے لوگ توبہ کے ساتھ تلافی بھی کرلیں ۔امیر اہلسنت نے کہا کہ مسلمان کا ہر معاملہ شریعت کے دائرے میں ہونا چاہئے ،مسلمان شریعت کا پابند ہے۔مسلمانوں کو چاہئے کہ زندگی کے ہر معاملے میں علماء اہلسنت سے رجوع کریں کیوں کہ محض اپنی عقل سے کیا جانے والا فیصلہ بسا اوقات گناہوں میں ملوث کروادیتا ہے۔امیر اہلسنت نے اسلامی بھائیوں کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) موجودہ حکمران اور انتظامیہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کر رہے ۔سیشن کورٹ اور عدالت عالیہ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے آفسران کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما و ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاہے کہ سیشن کورٹ اور عدالت عالیہ کے فیصلوں کے بعد حکمرانوں کے خلاف فوراً FIRدرج ہو جانی چاہیے،حکمران لگاتار عدالتوں کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلعی سطح پر DPOاور DCOبھی عدالتوں کے احکامات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو گرفتار کئے ہوئے ہیںاور غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو جیلوں میں بند کر کے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں اور ضلعی انتظامیہ کو عدالتی احکامات کی پابندی کرنی پڑے گی با صورت دیگر بے گناہ لوگوں پر ظلم کرنے والے انتظامیہ کے آفسران کو عوام کی عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) گڈگورننس کے دعویدار عوام کو اللہ کے رحم وکرم پر چھوڑ کر خواب خرگوش میں مصروف ہیں۔صوبے میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کاقانون رائج ہے ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ نے ایک ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ پورا صوبہ لاقانونیت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔عوام کی جان ومال اور عزت وآبرو تک محفوظ نہیں۔روزانہ کروڑوں روپوں کی وارداتیں اور قتل وغارت گری کے واقعات عام ہوچکے ہیں۔سٹریٹ کرائمز نے پولیس کی کارکردگی کو ساری دنیا کے سامنے عیاں کردیا ہے، ایک ایک دن میں کروڑوں کی چوری ڈکیتی کی وارداتیں حکومت اور پولیس کی بدترین کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہیں،انہوں نے کہاکہ جب تک پاکستان میں قانون امیر اور غریب کے لئے برابر نہیں ہوجاتاتب تک حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔دنیا میں ترقی کرنے والی قوتوں نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کو تسلیم کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) موجودہ حکمران اور انتظامیہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کر رہے ۔سیشن کورٹ اور عدالت عالیہ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے آفسران کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما و ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاہے کہ سیشن کورٹ اور عدالت عالیہ کے فیصلوں کے بعد حکمرانوں کے خلاف فوراً FIRدرج ہو جانی چاہیے،حکمران لگاتار عدالتوں کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلعی سطح پر DPOاور DCOبھی عدالتوں کے احکامات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو گرفتار کئے ہوئے ہیںاور غیر قانونی اور غیر آئینی طریقے سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو جیلوں میں بند کر کے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں اور ضلعی انتظامیہ کو عدالتی احکامات کی پابندی کرنی پڑے گی با صورت دیگر بے گناہ لوگوں پر ظلم کرنے والے انتظامیہ کے آفسران کو عوام کی عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔