اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات جھوٹ ہیں، جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
اسلام آباد میں گفتگو میں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا کہنا تھا کہ میرے خلاف دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
موجودہ بحران میں عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس میں اعتراضات کا جواب دیا ہے۔ وکلا عمران کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں۔