تحریک انصاف بغیر ثبوت وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہی ہے: سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں وہ بغیر ثبوت کے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں جو قبول نہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے دیکھ لیں کہ حکومت میں ہونے کے باوجود فیصلے خلاف آ رہے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن واقعے کا ان کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا کہ مجوزہ ایف آئی آر میں نام شامل کر دیا گیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات جاری ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ کوئی قانونی راستہ نکالا جائے۔