امریکی خاتون فوجی نے خود کشی کر لی

United States Army

United States Army

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون فوجی نے خود کشی کر لی ہے۔ یہ خاتون فوجی پندرہ سال تک عراق میں تعینات رہی تھیں۔

بیس کمانڈر میجر جنرل سٹیفن لائنوس نے بتایا کہ فوجی خاتون کو سر میں گولی مارنے کے فوری بعد ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں۔ انہون نے کہا کہ فوری طور پر خاتون فوجی کی خود کشی کو وجوہات بارے معلوم نہیں ہو سکا۔

اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ خود کشی کرنے والی خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔