سراج الحق کی چودھری نثار سے ملاقات، مذاکراتی عمل بحال کرنے پر اتفاق
Posted on August 26, 2014 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Chaudhry Nisar,Siraj-ul-Haq
اسلام آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سیاسی مصالحت کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔
چودھری نثار علی خان اور جہانگیر ترین سے ملاقاتوں میں انہوں نے سیاسی بحران مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
سراج الحق نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مذاکراتی عمل بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
سراج الحق نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے بھی ملاقات کی اور تحریک انصاف سے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com