آج حکومت سے آخری بار مذاکرات ہوں گے، عمران خان

Imran

Imran

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آج دو پہر 2 بجے حکومت سے آخری بار مذاکرات ہوں گے، نواز شریف کو اب تک استعفادے دینا چاہیے تھا۔

عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تحریک انصاف کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل تیار کریں گے، جس کے بعد شام کو اس لائحہ عمل کااعلان کروں گا۔ پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا۔

کہ نواز شریف کو اب تک استعفا دے دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے بعد پارٹی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر کے اس کا اعلان کیا جائے گا۔