اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے قافلے کو رواں دواں رکھنے کے لیے، آئین کی بالادستی تسلیم کرتے ہوئے مذاکرات میں بہت گنجائش دکھائی ہے۔
دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے مذاکراتی حکمت عملی میں تبدیلی کی ہے، اپنا رویہ سنجیدہ رکھا ہے،اپنے موقف میں لچک اس لیے دکھائی کیونکہ کل تاریخ نہ کہہ سکے کہ سیاست دان ناکام ہوئے تھے۔
وزیر اعظم نواز شریف آئین کی بالادستی اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے قربانی دیں، کیا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے تک نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ جائز ہے۔